• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کے بعد معروف بھارتی ستار ساز پراتیک چوہدری بھی کورونا سے چل بسے

بھارتی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری ستار ساز دیبو چوہدری کے بعد اب اُن کا بیٹا اور ستار ساز پراتیک چوہدری بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 49 سالہ ستار ساز پراتیک چوہدری کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل تھے جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پراتیک چوہدری دو روز قبل اس دُنیا سے کوچ کرگئے اور اُن کی موت کی تصدیق بھارتی میوزیشن پون نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کی۔


اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد آئی سی یو میں سخت جدوجہد کرتے ہوئے پراتیک بھی اپنے والد کے پاس چلے گئے۔‘

واضح رہے ایک ہفتہ قبل پراتیک چوہدری کے والد اور بھارت کے لیجنڈری ستار ساز دیو چوہدری بھی کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسے تھے۔

تازہ ترین