• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا چوتھا سیزن اردو میں نشر ہوگا

عظیم سلطنت ِعثمانیہ پر بننے والی مشہورِ زمانہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے چوتھے سیزن کو پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔

تیسرے سیزن میں اورال بے کو قتل کرنے کے بعدچوتھے سیزن میں ارطغرل غازی کو نئے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چوتھے سیزن کے آغاز میں ، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ارطغرل مرچکا ہےجبکہ سچائی یہ ہے کہ اسے کچھ غلام تاجروں نے پکڑا ہے۔

اسی سیزن میں ، امیر سعادتین دندار ،جوکہ ارطغرل کا بھائی ہے اور نئے کائی بے کو ہنالی بازار بیچنے اور دندار کے قبیلے میں واپس جانے پر قائل کرتا ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے اُردو ورژن پہلے ہی مقبولیت کے کئی ریکارڈز بنا چکی ہے۔


واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں گزشتہ برس رمضان المبارک میں اس تاریخی ترک سیریز کو سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ہمارے اسلامی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔

تازہ ترین