• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا نیوزی لینڈ کی انتہا پسندی کیخلاف مہم میں شمولیت کا اعلان

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا آن لائن پر تشدد انتہا پسندی ختم کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کی زیرِ قیادت عالمی مہم میں شامل ہو گا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکا دہشت گردی، پر ُتشدد انتہا پسندی پر مشتمل آن لائن مواد کے خاتمے کے لیے کرائسٹ چرچ کال ٹو ایکشن میں شامل ہو گا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا 14 مئی کو آن لائن پر تشدد انتہا پسندی ختم کرنے سے متعلق ورچوئل سمٹ میں بھی شرکت کرے گا۔

واضح رہے کہ عالمی مہم وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ اور فرانسیسی صدر نے 2019ء میں کرائسٹ چرچ مسجد کے سانحے کے بعد شروع کی تھی۔


حملہ آور نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کی سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کی تھی، واقعے میں متعدد نمازی شہید و زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

تازہ ترین