• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی کابل میں اسکول کے باہر حملے کی مذمت


پاکستان نے افغان دارالحکومت کابل میں اسکول کے باہر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مذمتی بیان میں کہا کہ کابل حملے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا اور لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں افغانستان کے ساتھ ہے، ہم امن، ترقی اور خوشحالی کے راستے پر افغانستان کی حمایت کرتے رہیں گے۔


ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام افغان حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے عفریت کے خلاف جدوجہد میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

تازہ ترین