• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرارے میں انٹرنیٹ کنکشن کے کام نہ کرنے سے پاکستانی کھلاڑی پریس کانفرنس نہ کرسکے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)زمبابوے کا شمار ایسے ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں میں ہوتا ہے جن کے کھلاڑیوں کے پاس انٹر نیشنل معیار کا کرکٹ سامان اور بیٹ بھی نہیں ہیں۔اس ملک میں مالی مسائل زیادہ ہیں اور گراونڈز میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں میچ کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس ہوتی ہیں۔ہفتے کی شب ہرارے اسپورٹس کلب میں انٹر نیٹ کنکشن نے کام چھوڑ دیا جس کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی پریس کانفرنس نہ کرسکے۔ہرارے اسپورٹس کلب جہا ں میچ ہورہے ہیں یہ سینٹر زمبابوے کا مستقل اور سب سے مین کرکٹ گراونڈ ہے۔

تازہ ترین