• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ کی ترقی آزادی میں پنہاں ہے، قاسم حنیف

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹش نیشنل پارٹی کے ایشیائی ونگ کے چیئرمین قاسم حنیف نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے مستقبل کی ترقی کا راز آزادی میں پنہاں ہے، ایک آزاد اسکاٹ لینڈ اپنے ملک کے عوام کی بہتر طور پر خدمات انجام دے سکتا ہے اور یورپی یونین کا ممبر بن کر ترقی کی نئی منازل پر پہنچ سکتا ہے، قاسم حنیف نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں 100 سے زیادہ ممالک آزاد ہوئے ہیں، آزادی ہر انسان کابنیادی حق ہے اور اسکاٹ لینڈ کے عوام بھی اپنا ہی حق چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسکاٹش نیشنل پارٹی نے ان محدود وسائل کے باوجود ماضی میں عوام کو بے پناہ سہولتیں مہیا کی ہیں، اگر یہ ایک آزاد ملک بن جاتا ہے تو یقیناً کئی گنا تیز رفتار سے آگے بڑھے گا۔ بریگزٹ کے بعد صورت حال اب تکمیل طور پر بدل چکی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے عوام نے38کے مقابلے میں62فیصد ووٹوں سے بدستور یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا لیکن انگلینڈ نے ہماری رائے کے بالکل برخلاف یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرلی، جس کے بعد آزادی کا ایک اور ریفرنڈم ناگزیر ہوگیا۔ 
تازہ ترین