• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف بانی متحدہ پارٹ 2 کا کردار ادا کررہے ہیں، فرخ حبیب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر بانی متحدہ پارٹ 2 کا کردار ادا کررہے ہیں۔

آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ کاروبار مسلسل کھلا رکھا جائے، جتنا کم وقت دیا جاتا ہے اتنا ہی رش بڑھتا ہے۔

منیجر کے ڈی ایس پی زینب عابدین کہنا تھا کہ ڈاؤن سنڈ روم پروگرام سے ایک ہزار سے زائد فیملیز جڑی ہوئی ہیں،عوام کے تعاون سے اب تک ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو ایجوکیشن اور ٹریننگ دی جاچکی ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پچاس روپے کے اسٹامپ پیپر پر ذمہ داری لے کر نواز شریف کو چار ہفتے کے لئے لندن بھجوایا تھا لیکن ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان پاکستان آگئے ہیں نواز شریف ابھی تک نہیں آئے ہیں اور اب وہ لندن میں بیٹھ کر بانی متحدہ پارٹ 2 کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا میں پوچھنا چاہوں گا کہ کیا اس ملک میں دو قوانین ہیں کیا شہباز شریف اور نواز شریف کے لئے کوئی الگ قانون ہے ، انہوں نے کہا فیصلہ تو آگیا ہے مگر دیکھنا یہ بھی ہے کہ آیا فیصلہ کمیونیکیٹ ہوگیا ہے ریسیو ہوگیا ہے ڈی جی ایف آئی اے کو اور آیا جو ڈیو پراسیس ہے وہ شہباز شریف نے فالو کیا ہے یا نہیں کیا جب تک پراسیس فالو نہیں ہوگا تو نام کیسے بلیک لسٹ سے نکل سکے گا ۔ 

انہوں نے سوال کیا کہ راتوں رات ملک سے فرار ہونے کی منطق سمجھ سے باہر ہے اور کسی بھی قسم کا کوئی بھی این آر او حکومت کی جانب سے ان کو نہیں دیا جائے گا ۔ آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے حکومت سے کاروبار کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جیو پاکستان میں کہا کہ وہ او ران کے تمام دکاندار ایس او پیز کو پہلے بھی فالو کررہے تھے اور آئندہ بھی اس کا مکمل خیال رکھیں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے پہلے بھی مطالبہ کرچکے ہیں او ربھی کررہے ہیں کہ کاروبار مسلسل کھلا رکھا جائے کیونکہ جتنا کم ٹائم دیا جاتا ہے اتنا ہی رش بڑھتا ہے اس لئے اگر کاروبار تمام وقت کھلا رہے گا تو ہر کوئی اپنی سہولت کے مطابق شاپنگ کرسکے گا اور اس کا پریکٹیکل پچھلے رمضان میں حکومت کرچکی ہے تاہم اب حکومت ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہے ۔

تازہ ترین