• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند، امبار میں واٹر ٹنکی پھٹنے سے7 بچے جاں بحق

مہمند( نمائندہ جنگ)امبار میں واٹر ٹنکی پھٹنے سے7 بچے جاں بحق مایک زخمی ہو گیا علاقہ گمبتے میں چچازاد بچے سیمنٹ بلاک سے بنی ٹینکی کے قریب کھیل رہے تھے اچانک ٹینکی زیادہ پانی کی وجہ سے پھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل امبار علاقہ گمبتے میں چچازاد بچے پانی سے بھری ٹینکی کے قریب کھیل رہے تھے اچانک سیمنٹ بلاک سے بنی واٹر ٹینکی زیادہ پانی سے اچانک پھٹ گئی۔جن میں ریحان ولد قمندان عمر 12سال،عماداللہ ولد قمندان عمر 6سال،فرمان ولد فارس عمر 8سال، نفیسہ دختر حکیم عمر 8سال،وجیہ ولد حکیم عمر 6سال،مروہ دختر حکیم عمر 4سال،منیبہ دختر گلبدین عمر 5سال جاں بحق جبکہ فہد ولد قمندان زخمی ہواریسکیو 1122کی ٹیم اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی کے لئے موقع پر پہنچ گئی۔

تازہ ترین