• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپو سینٹر کراچی میں ماس کووڈ ویکسی نیشن سینٹر قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ صحت سندھ نےایکسپو سینٹرکراچی میں ماس کووڈ ویکسی نیشن سینٹرقائم کردیا ہےجس کا افتتاح اتوار کو ہوگا۔ محکمہ صحت کےمطابق سینٹر24گھنٹےکھلارہےگاجہاں شہریوں کی ویکسی نیشن کی جائےگا۔محکمہ صحت کا دعوی ٰہے کہ یہ ملک کا سب سے بڑا ویکسی نیشن سینٹر ہوگا جہاں یومیہ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کےحوالےسےمرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس سےانتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18ہزار797ہوگئی ہے،جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8لاکھ54ہزار240 ہوچکی ہے۔

تازہ ترین