بیروت(پی پی آئی)لبنانی شیعہ عسکری تنظیم حزب ﷲ نے ایران کے امریکا اور سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ حزب اللہ کے رہنما حسن نصرﷲ نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ ان مذاکرات سے ایران اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ ہو گا اور خطے میں کشیدگی بھی کم ہو گی۔ یہ بات اہم ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حال ہی میں بالواسطہ مذاکرات کا آغاز ہوا ہے، جس کے تحت امریکا اور تہران دوبارہ جوہری معاہدے کی جانب لوٹ سکتے ہیں۔ دوسری جانب عراق سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔