• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کے موقع پر مزید 66 اپ اینڈ ڈاؤن ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی نمائندہ)ریلوے انتظامیہ نے عید الفطر کے موقع پرمسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں سے اپ اینڈ ڈاؤن کی مزید 66 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہےریلوے انتظامیہ نے یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر کیا، کراچی کینٹ سے بھی 10،11،12،13،14،15 اور 16 مئی 2021 کوروزانہ صبح 9 بجے 7 عید سپیشل ٹرینیں ڈرگ روڈ، لانڈھی، جنگ شاہی، جھمپیر اورکوٹری سے ہوتی ہوئی دن 12بجے حیدرآباد پہنچا کریں گی، 7 عید سپیشل ٹرینیں انہی تاریخوں میں حیدرآباد سے دوپہر 1 بجے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئیں شام 4 بجے کراچی کینٹ پہنچاکریں گی،کوٹری سے بھی 10،11،12،13،14،15 اور 16 مئی 2021 کو روزانہ7 عید سپیشل ٹرینیں رات 7 بجکر 45 منٹ پر کوٹری سے روانہ ہوکر حیدر آباد، ٹنڈو جام اور ٹنڈو اللہ یارسے ہوتی ہوئیں رات 9 بجکر 45 منٹ پر میرخاص پہنچا کریں گی، 7 عید سپیشل ٹرینیں انہی تاریخوں میں میرپور خاص سے الصبح 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 6 بجکر 15 منٹ پر کوٹری ریلوے اسٹیشن پہنچاکریں گی۔
تازہ ترین