• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولی کلینک کےسٹورز میں زائدالمیعاد دواؤں کی موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پولی کلینک ہسپتال کے اسٹورز میں زائدالمیعاد دواؤں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولی کلینک ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نائلہ اسرار نے چیف فارماسسٹ کو شوکاز جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ زائد المیعاد دواؤں کے باعث سیکڑوں مریضوں کی زندگی کو داؤ پر لگایا گیا۔ شوکاز میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں موجود زائد المیعاد دوائیں کمپنی کو واپس نہیں کی گئیں، مطمئن نہ کیا گیا تو ایسی دواؤں کی قیمت چیف فارماسسٹ سے وصول کی جائے گی۔پولی کلینک اسپتال کی جانب سے چیف فارماسسٹ سے 7 روز میں رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔ جبکہ چیف فارماسسٹ ڈاکٹر آمنہ نے جنگ کو بتایا کہ پہلی بار ستمبر اور پھر دوسری مرتبہ اپریل میں ہسپتال انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا تھا کہ متعدد ادویات کی معیاد ختم ہونے کو ہے، ان کو ضائع کر دیا جائے لیکن تاحال ایسا نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ میری نوکری آرڈر ترمیم میں کر کے ادویات کی ڈیمانڈ اور بلوں پر دستخط کا اختیار لے لیا گیا۔ پولی کلینک کے میڈیکل سٹور کا انچارج فارماسسٹ کی جگہ ڈینٹل ڈاکٹر کو تعینات کر دیا گیا جو قوانین کے خلاف ہے۔
تازہ ترین