• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسہ اور گلے ملنے کے بجائےدل کو دل سے ملائیں، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ ہفتہ ہم سب کیلئے کورونا کے حوالے سے اہم ہے، وباء کے دوران بوسہ اور گلے ملنے کے بجائےدل کو دل سے ملائیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ایف آئی آے نے قانون کی پاسداری کی، نون لیگ کا دہرا معیار سب کے سامنے آگیا ہے، ان لوگوں نے شہبازشریف کی بے گناہی سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف پرجو الزامات ہیں اس ضمانت کا ان الزامات سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ کرپشن کے حمام میں بمعہ اہل و عیال غوطے کھاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ عید اور لاک ڈاؤن کے بعد حکومت عدالت سے رجوع کرنے کی جامع پالیسی دے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ حکومت کےپاس ہزاروں بیمار قیدیوں کی پٹیشن آئی ہیں۔

تازہ ترین