• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا کا والدہ کیلئے محبت بھرا پیغام

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ، بھاتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر جہاں ہر خاص و عام اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کر رہا ہے] وہیں ممتا سے بھرپور ماؤں کو بھی اپنی والدہ کی یاد ستانے لگی ہے۔

خواتین کی جانب سے خود ماں ہوتے ہوئے بھی اپنی والدہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے ہی میں ثانیہ مرزا کی جانب سے بھی ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے لیے سوشل میڈیا، انسٹا گرام اکاؤنٹ پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ سمیت دنیا کی تمام ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔


ثانیہ مرزا نے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میری بہادر، مضبوط ترین ماں، میں نے اپنی والدہ سے ہی مضبوط رہنا سیکھا ہے۔‘

ثانیہ مرزا نے مزید لکھا ہے کہ ’میری والدہ سمیت دنیا کی تمام ماؤں کو عالمی دن مبارک ہو۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید