• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کورونا کے مزید 3 لاکھ 62 ہزار مریض سامنے آگئے

بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے جبکہ مزید 3 ہزار 650 افراد جان سے چلے گئے۔

دلی کے لاک ڈاؤن اور اتر پردیش کے کرفیو میں 17 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی کورونا کرفیو 17 مئی تک بڑھا دیا گیا۔

بھارت کی ایک ارب پینتیس کروڑ کی آبادی میں سے اب تک صرف ڈھائی فیصد افراد کی ویکسی نیشن ہو سکی ہے۔

دوسری جانب نیپال میں بھی صورت حال خراب ہے اور وہاں مزید 8 ہزار 777 کورونا مریض سامنے آ گئے، ایران نے عیدالاضحی کی چھٹیوں میں 11 سے 15مئی تک اندرون ملک سفر پر پابندی لگا دی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید