• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے اسکولوں میں تعینات 54 غیر حاضر ملازمین کو حتمی نوٹس

کراچی (اسد ابن حسن) اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ ضلع جنوبی سندھ نے مختلف اسکولوں میں تعینات 54ملازمین کو نوکری سے برخاستگی کے حوالے سے آخری حتمی شوکاز نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ ملازمین میں پی ایس ٹی، کلرکس، نائب قاصد، چوکیدار، لیب اسسٹنٹ، کمپیوٹر آپریٹر اور پیون شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام حیدر بلو نے اپنے مراسلے میں تحریر کیا ہے کہ مذکورہ ملازمین کو اپنے دفاع کا پورا موقع دیا گیا ہے مگر وہ ناکام رہے اور نوکریوں سے بدستور غیر حاضر رہے، لہٰذا نوٹس جاری کیا جاتا ہے جس کا جواب 14یوم کے اندر دینا ہوگا اور اس کے بعد یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ان کو نوکریوں سے برخاست کردیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید