• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل: طالبان کا عیدالفطر پر 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان

افغان طالبان نے عید پر 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

طالبان کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ تمام مسلح افراد کو حملے روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ تہوار پرامن اور محفوظ ماحول میں منایا جاسکے۔

دوسری جانب افغانستان کے صدر اشرف غنی نے منگل کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں اسکول کے باہر بم دھماکے ہوئے تھے جن میں جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔

افغان صدر نے سیدالشہدا اسکول پر حملے میں طالبان کو ملوث قرار دیا جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد کی جانب سے الزام کی سختی سے تردید اور حملے کی مذمت گئی ہے۔

تازہ ترین