• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار نڈر فلسطینی لڑکی مریم افیفی کی ویڈیو مقبول


فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد نڈر فلسطینی لڑکی مریم افیفی کی ویڈیو مقبول ہوگئی۔

دھماکوں،گولیوں اور گرفتاری کا کوئی خوف اس نڈر فلسطینی لڑکی کے چہرے پر نظر نہیں آیا۔ مریم افیفی نے اپنے  چہرے پر مسکراہٹ  سجالی۔

انہوں نے کہاکہ وہ نہیں چاہتی کہ فلسطینی بچے بھی خوف کے سائے میں پرورش پائیں، ہمارےچہرے پر خوف اب نہیں ہوگا۔

فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم نہ رکے، مسجد اقصی کے احاطے میں نہتے لوگوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے حملوں میں تین سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

 جمعے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید