خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بٹگرام میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 100 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح بٹگرام میں 100 فیصد ہے۔
جہاں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد رہی ہے۔
پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 15فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوابی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 25 جبکہ ایک ہفتے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 13فیصد ہے۔
شانگلہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40 جبکہ ایک ہفتے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔