• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا پمز کے کورونا وارڈ کا اچانک دورہ


وزیراعظم عمران خان اچانک دورے پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پمز کے کورونا وارڈ کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور کورونا وارڈ میں دستیاب طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔


وزیراعظم نے کورونا وارڈ میں حفاظتی کٹ سمیت دیگر طبی سامان کی دستیابی کا جائزہ لیا اور مریضوں سے علاج معالجے کی سہولتوں سے متعلق دریافت کیا۔

عمران خان نے پمز اسپتال کی انتظامیہ سے آکسیجن اور ادویات کی دستیابی کے حوالے سے بھی استفسار کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہیلتھ ورکر فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں، مریضوں کے ساتھ اپنا بھی خیال رکھیں۔

انہوں نے ڈاکٹروں سے استفسار کیا کہ ’کیا آپ لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے؟‘ اس پر ڈاکٹر رانا عمران سکندر نے جواب دیا کہ جی مجھے تو پاکستان میں سب سے پہلے ویکسین لگی۔

اس موقع پر پمز کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر منہاج نے وزیراعظم کو اسپتال میں موجود طبی سہولیات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پمز اسپتال میں کورونا وارڈ میں 131مریض داخل ہیں۔

تازہ ترین