• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل شارجہ سے آئے 25 مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آیا، ڈاکٹر اورنگزیب آفریدی

کل شارجہ سے آئے 25 مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آیا، ڈاکٹر اورنگزیب آفریدی
فوٹو: فائل

پشاور کے پولیس کورونا اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر اورنگزیب آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس کورونا اسپتال میں بیرون ممالک سے آئے مسافروں کا قرنطینہ سینٹر قائم ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر اورنگزیب آفریدی نے کہا کہ گزشتہ روز شارجہ سے آئے 25 مسافروں کا ریپڈ انٹیلی جنس ٹیسٹ مثبت آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 25 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے بعد فیصلہ ہوگا کون گھر جائے گا۔


پولیس کورونا اسپتال کے ڈی ایم ایس نے یہ بھی کہا کہ 3 دن پہلے بھی دبئی سے آئے 5 مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اُن کا کہنا تھاکہ 5 مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا تو ٹیسٹ منفی آیا، ٹیسٹ منفی آنے کے بعد مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

تازہ ترین