• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی،صنعتی مصنوعات کے آرڈرز میں مارچ کے دوران28 فیصد اضافہ

برلن (اے پی پی)جرمنی کے صنعتی مصنوعات کے آرڈرز میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد کے قریب اضافہ ہوا جس کی وجہ مقامی طلب میں اضافہ ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے جرمنی محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کی شدت کے باوجود عوامی طلب میں اضافے کے باعث فیکٹری مصنوعات کے آرڈرز میں 2020 ءکے اسی ماہ کے مقابلے میں قریباً 28 فیصد جبکہ فروری کے مقابلے میں 3 فیصد اضافہ ہوا جو کہ توقع سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین