• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیبیہ پیپر ملز کیس ایک دن بھی میرٹ پر بات نہیں ہوئی، محمود الرشید


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکےپروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس ایک دن بھی میرٹ پر بات نہیں ہوئی، ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت ڈی جی ایف آئی اے سے حدیبیہ پیپرملز کیس دوبارہ شروع کروانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تب بھی عدالت میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا

حکومت تبلیغی جماعت نہیں جو ٹی وی ٹاک شوز میں بیٹھ کر کرپشن کا بتائے مگر عدالت میں ثبوت دے کر ملزمان کو سزا نہ دلوائے، کسی عدالت نے نواز شریف یا شہباز شریف پر سات ارب کی ڈگری کی ہے تو یہ پیسے میں دوں گا۔

صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی پوری کوشش کریں گے، نیب کو جس معیار کی پراسیکیوشن کرنی چاہئے وہ اس میں ناکام ہے، نیب کو اپنے پراسیکیوشن اور انویسٹی گیشن سیل پر بھرپور توجہ دینی چاہئے

تمام تر ثبوتوں کے باوجود ملزمان کو عدالتوں سے ریلیف ملنا حکومت اور اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، حدیبیہ پیپر ملز کیس ایک دن بھی میرٹ پر بات نہیں ہوئی بلکہ ٹیکنیکل بنیادوں پر نمٹایا گیا، ن لیگ نے اپنے دورِ حکومت میں نیب کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے حدیبیہ پیپر ملز کیس مینج کیا، شریف خاندان کا دامن صاف ہے تو حدیبیہ پیپر ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات ہونے دے۔

تازہ ترین