اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دانش اسکولز کیلئے پونے 6 ارب روپے کی منظوری
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق دانش اسکولز کے قیام کے لیے 5 ارب 76 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔