• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

WHO کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر پالیتھا کا عیدالفطر پر خصوصی پیغام

عالمی ادارہ برائے صحت کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر پالیتھا نے عیدالفطر کے حوالے سے عوام کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ڈاکٹر پالیتھا نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر پر شہری کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ شہری سماجی فاصلے کی پابندی اور ماسک کا لازمی استعمال کریں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

صحت سے مزید