• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کا عید کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں کا اعلان

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے عید کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے فلسطینی عوام کے نام جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل طور پر اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے 27 ویں شب سمیت بابرکت ایام میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے سوال اُٹھائے کہ مسلم امہ کیوں خاموش ہے، او آئی سی کیوں خاموش ہے؟ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نہ رکی، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین