• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منٹوں میں تیار ہو جانے والا لذیذ انڈے کا حلوہ

آج افطاری کا دسترخوان سجائیں سُپر فوڈ، غذائیت سے بھرپور غذا انڈے کے حلوے سے جسے کھانے کے بعد نا صرف آپ خود کو تروتازہ محسوس کریں گے بلکہ آپ کی انرجی بھی بحال ہو جائےگی۔

انڈے کا حلوہ بنانے کے لیے درکار اجزا:

انڈے 12عدد، پھیکا کھویا 3پاؤ، چھوٹی الائچی 8عدد، چینی2 پیالی، تیل 2 پیالی، چینی ایک چائے کا چمچہ، ابلے بادام، پستے حسب ضرورت۔

انڈے کا حلوہ بنانے کی ترکیب:

پہلے 8 عدد چھوٹی الائچی کو 1 چائے کا چمچہ چینی کے ساتھ ملا کر پیس لیں۔ 

اب 12عدد انڈے، 3پاؤ پھیکا کھویا، 2پیالی چینی، 2پیالی تیل اور الائچی اچھی طرح ملالیں اور تمام اجزا کو یک جان کرکے دیگچی یا کڑاہی میں پکائیں۔ 

جب وہ خشک ہونے لگے تو جلدی جلدی چمچہ چلاتے ہوئے بھوننا شروع کردیں۔ 

تیل الگ ہونے لگے اور حلوہ دانے دار ہونے لگے تو سمجھ جائیں اب یہ تیار ہے۔

اس کے بعد ایک تھالی میں ذرا سی چکنائی لگا کر حلوہ پھیلائیں اور اوپر سے حسب ضرورت اُبلے بادام، پستے ڈال کر سرو کریں۔

مزید مذیدار ریسیپیز جاننے کے لیے لنک پر لکل کریں:

https://ramadan.geo.tv/category/recipes/2

تازہ ترین