• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی وجہ سے عید تھوڑی مختلف ہے، ناصر حسین شاہ

کورونا وائرس کی وجہ سے عید تھوڑی مختلف ہے، ناصرحسین شاہ


وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تمام اہل وطن کو عید الفطر کی مبارک دی ہے۔

ویڈیو پیغام میں سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عید تھوڑی مختلف ہے، عید پر چھٹیاں تو ہیں مگر گھومنا پھرنا نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اس بار عید پر مہمانوں کو اپنے گھر نہ بلائیں اور نہ کسی کے گھر آپ جائیں۔

سید ناصر حسین شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عیدالفطر کی نماز ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ادا کریں۔

تازہ ترین