• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ فورڈ میں کار کی زد میں آکر پاکستان نژاد خاتون جاں بحق

بریڈ فورڈ (محمدرجاسب مغل)بریڈفورڈ میں کار کی زد میں آکر 30سالہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، تفصیلات کے مطابق ویسٹ یارکشائر پولیس کو بریڈفورڈ 3 لنسڈیل اسٹریٹ پر بلایا گیا ، ,جہاں پر ایک سرمئی سائٹروئن سی 1 کار پیدل چلنے والی برٹش پاکستانی خاتون جو اپنے بچوں کو سکول سے لانے کیلئے جا رہی تھی تھی کو ٹکر مار دی ، جس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، جائے وقوعہ پر خاتون کو مردہ قرار دیا گیا اور پولیس کے آنے سے قبل ہی گاڑی کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ ویسٹ یارکشائر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک 41 سالہ شخص کو حادثہ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور وہ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔ بریڈ فورڈ ڈسٹرکٹ کے چیف انسپکٹر ڈینیئل ویئر نے کہا ایک عورت اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے اور میں اس کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے اور خصوصی تربیت یافتہ افسران ان کی مدد کر رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس تصادم کے وقت علاقے میں متعدد افراد موجود تھے، میں گزارش کروں گا کہ جس نے بھی اس واقعےکو دیکھا ہے براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ ہلاک ہونے والی چالیس سالہ خاتون ارم شہزادی پانچ بچوں کی ماں تھی ۔خاتون کی موت سے خاندان انتہائی صدمے سے دوچار ہے ، مقامی کمیونٹی اور وارڈ کے مقامی کونسلروں نے واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پولیس واقعے کو تحقیقات کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔
تازہ ترین