• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’رادھے‘ میری ناکام ترین فلم ثابت ہوگی، سلمان خان

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ا داکار سلمان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ’رادھے‘ میری ناکام ترین فلم ثابت ہوگی۔ بھارت میں سینما کی بحالی کے لیے سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’رادھے، دی موسٹ وائنٹڈ بھائی‘ کو چھوٹی عید پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تاہم بھارت میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد سلو میاں نے فلم کو سینما گھروں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کرنے کا معاہدہ کرلیا۔صحافیوں سے آن لائن بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا اس وقت بھارت سمیت پوری دنیا شدید مشکل دور سے گزر رہی ہے ایسے میں ’رادھے‘ کو ریلیز کرنے کا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں خوشی لانا ہے تاکہ وہ اس فلم سے کچھ دیر کے لیے ہی اپنے غم بھول کر اس سے لطف اندوز ہیں، ورنہ اس وقت تمام بڑے اداکاروں کی فلمیں رکی ہوئی ہیں اور وہ اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں۔ دبنگ اداکار نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ باکس آفس پر اس فلم کی کمائی صفر ہوگی اور یہ میری کمائی کے حساب سے ناکام ترین فلم ہوگی کیوں کہ یہ محدود سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جب کہ بیرون ممالک بھی بہت کم سینما گھروں میں بڑے پردے پر لگے گی۔یاد رہے کہ بولی وڈ اداکار سلمان خان کی موسٹ اویٹیڈ فلم رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پرزیر بحث ہے۔ یہ ٹریلر اس وجہ سے بھی مقبول ہو رہا ہے کہ سلمان خان نے آن اسکرین بوسہ لینے کا منظر فلمایا ہے۔ ابھی تک سلمان خان کو آن اسکرین بوسہ کرتے نہیں دیکھا گیا تھا لیکن رادھے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ٹریلر کے ایک سین میں سلمان دشا پٹانی کو بوسہ کرتے نظر آرہے ہیں جسے دیکھنے کے بعد اداکار کے مداح حیران رہ گئے سلمان خان کی فلم رادھے عید کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے ریلیز گانے ان دنوں دھمال مچا رہے ہیں۔

دل لگی سے مزید