• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ کو 23برس بعد لیسٹر سے شکست

کراچی (جنگ نیوز) پریمئیر لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کو لیسٹر سٹی نے2-1 سے شکست دے دی۔ کھیل کے ابتدا میں ہی لیسٹرسٹی کے تھومس نے گول اسکور کر دیا۔5 منٹ کے وقفے سے مانچسٹر یونائٹیڈ کے گرین ووڈ نے مقابلہ برابر کر دیا، لیسٹر سٹی کی جانب سے دوسرا گول 66 ویں منٹ میں ہوا اور یہ برتری کھیل کے اختتام تک قائم رہی۔ لیسٹرسٹی نے 23 سال بعد مانچسٹریونائٹیڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی پہلے ، مانچسٹر یونائٹیڈ دوسرے جبکہ لیسٹر سٹی تیسری پوزیشن پر ہے۔

تازہ ترین