• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان

واشنگٹن(صباح نیوز) پاکستان نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ یقین دہانی امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے واشنگٹن میں امریکی قانون سازوں سے ملاقات کے دوران کرائی۔ان کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ʼانہوں نے امریکا سےوسیع تر بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کی اسلام آباد کی خواہش پر بھی زور دیا۔

تازہ ترین