• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فائونڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں میں عید تحائف کی تقسیم

لاہور (پ ر) الخدمت فائونڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے اس حوالے سے الخدمت کمپلیکس لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں الخدمت فائونڈیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال اور الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی صدر کلثوم رانجھا، باہمت یتیم بچوں اور ان کی مائوں نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد نے کہا کہ خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ اس عید پر الخدمت فائونڈیشن کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 15ہزار سے زائد بچوں میں کم و بیش ڈھائی کروڑ روپے عیدی کی مد میں تقسیم کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین