• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچے آگئے


امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ اپر چیساپیک ہیلتھ میں بطور چیف آف انفیکشن ڈیزیز فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر فہیم یونس نے کہا ہے کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچے آگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان میں اب تک 37 لاکھ 5 ہزار 244 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ پاکستان کی 0.9 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی اوسط تعداد 1900 سےکم ہوئی ہے۔

تازہ ترین