برطانیہ میں کورونا وائرس کے انڈین ویرینٹ نے اس بات کا خدشہ پیدا کردیا کہ 21 جون 2021 سے لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے میں تاخیر ہو جائے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کا انڈین ویرینٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کو مؤخر کراسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیڈول کے تحت پیر سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائی جائے گی۔ اور انہیں نہیں لگتا کہ جون میں لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے میں تاخیر ہوگی، لیکن انڈین کورونا ویرینٹ بہت خطرناک ہے، زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بھارتی کورونا وائرس 21 جون سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا پروگرام متاثر کرسکتا ہے۔