پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے معروف فنکار فاروق قیصر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فاروق قیصر نے اپنے کرداروں سے سماجی مسائل کو بہترین طریقے سے پیش کیا۔ فنون لطیفہ کے لیے فاروق قیصر کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ فاروق قیصر نے بڑوں کو بڑے بڑے سبق دیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔