• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: دشت میں دو گاڑیاں ٹکراگئیں، 4 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں دو گاڑیوں میں ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق روڈ حادثہ نواحی علاقے دشت سنگئی کراس میں پیش آیا، جہاں دو تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے میں دونوں گاڑیوں میں سوار چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کے تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا جہاں چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق تربت اور دشت سے بتایا گیا ہے۔

تازہ ترین