• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک بڑھا دیا گیا


پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھادی گئی، لاک ڈاؤن اب صوبے بھر میں 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

 لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے نوٹیفیکیشن سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپ، تندور، ڈیری شاپس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس سے صرف کھانے لے جانے کی اجازت ہوگی، صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق  سرکاری اور نجی دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، سینما ہال اور تھیٹر بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین