• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد بڑھ کر 9ملین سے زیادہ ہوگئی۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔وہ روزانہ ہی اپنی اور اہلخانہ کی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں جسکی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

عائزہ خان نے 9ملین فالوورز ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں۔


اداکارہ کنزہ ہاشمی اور ریما خان نے بھی عائزہ خان کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر اپنے نئے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین