کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ تائی کوانڈو ایشیاء کوالیفائی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے پاکستان کی سات رکنی ٹیم منگل کو اسلام أباد سے اردن کے لئے روانہ ہو گی .19 سے 23 مئی تک عمان ، اردن میں ہونے والے ایونٹ میں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلیے کوالیفائی راونڈہوں گے۔ مردایتھلیٹس میں ہارون خان (-58 کلوگرام) اور تیمور سعید (+87 K کلوگرام) جبکہ خواتین میں انیلہ عائشہ اسفار(-49 کلوگرام)اور زویا صابر (-57 کلوگرام) شامل ہیں پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ہینکوک کے سی ای او عمر سعید ، ٹیم لیڈرہوں گے نادر خان ، کوچ اورشہزادہ محمد آصف خان ٹیم کے فزیوتھراپسٹ ہوں گے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل (ر) وسیم جنجوعہ کاکہنا ہے کہ کوالیفائینڈ راونڈ میں قومی ٹیم کی شرکت کا انتظام فیڈریشن نے اپنے وسائل سے کیا ہے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور آرمی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے دسمبر سے 3 مارچ تک اسلام أباد میں جاری رہا جسے کوویڈ کی نئی لہر کی أمد پربند کیاگیا ایونٹ کی تیاریوں کیلیے یکم مئی سے تربیتی کیمپ کی دوبارہ خصوصی اجازت حاصل کی گئی ۔ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں ، کوچز ، امپائرز اور نشریاتی ٹیم کو اردن کے ہوٹل عمان میں مکمل ایس او پیزکے ساتھ محفوظ بنایا جائے گا۔