• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ اسکواڈ کے کھلاڑی طویل ٹور کے بعد عید گھر پر گزارنے کا موقع پاکر مسرور

لاہور(جنگ ڈیسک)قومی کرکٹ اسکواڈ کےکھلاڑی طویل ٹور کے بعد عید گھر پر گزارنے کا موقع پاکر مسرور ۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی، اس کے بعد دورئہ زمبابوے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز2-1 سے جیتی،ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو2-0 سے وائٹ واش کیا۔قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز میں بیشتر تربیتی کیمپ کے آغاز سے دونوں ٹورز کے اختتام تک بائیو ببل میں رہے، صرف 11ٹیسٹ کرکٹرز نے بعد میں جوائن کیا تھا، طویل عرصے بائیو سیکیورٹی میں گزارنے والے کھلاڑیوں کو کم از کم اس بار عید گھر پر گزارنے کا موقع ملا ہے جس پر وہ خوشی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔بولنگ کوچ وقار یونس دورہ ادھورا چھوڑ کر آسٹریلیا روانہ ہوگئے تھے، ان کی اہلیہ کا عید کے بعد آپریشن ہے۔ قومی کرکٹرز کی اگلی مصروفیت پی ایس ایل ہوگی جس کے انعقاد اور وینیو کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

تازہ ترین