• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی جانب سے خلا میں پہلی فلم کی عکسبندی کا اعلان

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اورروس کےدرمیان خلائی تسخیرکی جنگ دہائیوں سےجاری ہےاوراب دونوں ممالک کی فلمی صنعتیں بھی اس کا حصہ بننے والی ہیں۔ روس کی جانب سےاعلان کیا گیا ہےکہ وہ رواں سال اکتوبرمیں ایک اداکارہ اورایک ڈائریکٹرکوانٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پربھیجا جائےگا، تاکہ خلا میں پہلی فلم کی عکسبندی کی جاسکے۔ روس کا فلمی عملہ 5 اکتوبر 2021 کو اپنی مہم کا آغازکرے گا۔ مگردلچسپ بات یہ ہےکہ اسی مہینے ہولی وڈ سےاداکارٹام کروزاورڈائریکٹرڈوف لیمن بھی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کا رخ کریں گےتاکہ ایک فلم کی عکسبندی کی جاسکے۔

تازہ ترین