• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایس ایس پی کا عید صفائی آپریشن پلان پر کامیاب عملدرآمد

پشاور ( وقائع نگار ) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے عید الفطر صفائی آپریشن پلان پر کامیاب عملدرآمد کرتے ہوئے دو شفٹوں میں خدمات فراہم کیں ، شہر بھر سے گندگی اٹھا کر پانی کا چھڑکائو کیا، فراہمی آب کا عملہ بھی ڈیوٹی دیتا رہااور شکایات کے ازالےکا سلسلہ بھی جاری رہا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر نے جنرل منیجر آپریشن ریاض احمد خان، زونل منیجر طارق عزیز، ماریہ شہناز، عامر گل خٹک اور دیگر حکام کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوںکا دورہ کیا صفائی صورتحال کا جائزہ لیا عملے کو عید مبارکباد دی اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں میں مٹھائی تقسیم کی انہوں نے عید پر شہر کی صفائی یقینی بنانے پر عملے کی تعریف کی۔انہوں نے عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں فرائض انجام دینے والے عملے کی ہر قسم حوصلہ افزائی کی جائے گی ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے زونل حکام کو ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ان سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران صفائی ستھرائی اور صاف پانی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کچرے کو بروقت ٹھکانے لگانے کےلئے ڈبلیو ایس ایس پی نے خصوصی پلان تشکیل دیا تھا ، ہر زون میںمینجمنٹ سٹاف اور صفائی عملے کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا گئی تھیں۔شکایات سیل بھی فعال رہا اس دوران آنے والی شکایات کا ازالہ کیا جاتا رہا۔ مانیٹرنگ ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عید آپریشن کا جائزہ لیتی رہیں۔
تازہ ترین