• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلسطینی عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کر رہی ہے، اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینیوں پر ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے بے گناہ فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، پاکستان فلسطین اور اس کےعوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

غزہ کی صورت حال پر سعودی عرب کی درخواست پر بلائے گئے او آئی سی وزرائے خارجہ کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا غیر قانونی استعمال رکوائے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی ورچوئل اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کر رہی ہے،اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینیوں پر ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

شاہ محمود نے کہاکہ پاکستان فلسطین اور اس کےعوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے،غزہ پر اسرائیلی بمباری سے بے گناہ فلسطینی شہید ہورہے ہیں،مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادیوں میں توسیع باعث تشویش ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے،عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا غیر قانونی استعمال رکوائے،غزہ پر بمباری فوری طور پر رکوائی جائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے،پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے،او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر او آئی سی کے شکر گزار ہیں۔


تازہ ترین