• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رافیل نڈال نے اطالوی اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا، جوکووچ کو شکست

رافیل نڈال نے اطالوی اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا


روم (جنگ نیوز) رافیل نڈال نے ثابت کردیا کہ ٹینس میں بگ تھری کا دور ابھی ختم نہیں ہوا۔ اسپین کے نمبر دو پلیئر نے ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ کو ہرا کر اٹالین اوپن مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے فائنل میں سربیا کے جوکووچ کو 5-7، 6-1 اور 3-6 سے زیر کیا۔ قبل ازیں پولینڈ کی ٹینس پلیئر ایگا سوائٹیک نے اٹالین اوپن چیمپئن شپ جیت کر دنیا بھر میں خواتین ٹینس سرکٹ میں نئے دور کا آغاز کردیا۔ عالمی نمبر 15 پلیئر نے سابق نمبر ون کیرولینا پلسکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ صفر اور چھ صفر سے ہرادیا۔

تازہ ترین