• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

میلان (نمائندہ جنگ)دنیا بھر کی طرح اٹلی میں مقیم تارکین وطن نے بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی ۔کورونا وائرس کے پیش نظر تمام تر حفاظتی اقدامات اور ایس اوپیز کے مطابق اٹلی بھر میں عید الفطر کے اجتمات منعقد ہوئے۔مسجد منہاج القرآن بریشیا اور اسلامک سنٹر فیضان مصطفے ترانتو اور ایسوسی ایشن پیس روورتومیںمختلف اوقات میں نماز عید کی تین تین جماعتیں ہوئیں ۔ اسی طرح اایسوسی ایشن اسلامک کلچر چیزانومادرنو میں ایک ہی جماعت جو 08:30 پرادا کی گئی ۔ عید کے اجتمات میں اُمت مسلمہ کے اتحاد اور خاص طور پر وطن عزیز کی سلامتی اور کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تازہ ترین