• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی وسیم اختر کی والدہ کے انتقال پر کمیونٹی کا اظہار دکھ

برسلز (عظیم ڈار) پاکستان پیپلز پارٹی بلجیم کے سابق صدر حاجی وسیم اختر کی والدہ کی وفات پر یورپ و برطانیہ میں مقیم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے انتہائی غم ورنج کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار نے بلجیم میں پی پی پی کے سابق صدر حاجی وسیم اختر سے فون پر اظہار افسوس کیا ،دریں اثناء سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور سینیٹر فرحت اللہ بابرسمیت پی پی پی کے دیگر مرکزی رہنماؤں نے بھی ٹیلی فون کے ذریعے حاجی وسیم اختر سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔حاجی وسیم اختر نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت تمام دوستوں اور عزیز واقارب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دکھ کی گھڑی میں انکے ساتھ تعزیت کی۔
تازہ ترین