• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنکا شائرسے ٹوری امیدوار ٹائیگر پٹیل انتخابات میں کامیاب

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) لنکا شائر کے علاقے بلیک برن میں کنزرویٹو (ٹوری) پارٹی کے امیدوار ٹائیگر پٹیل نے انوکھے انداز میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا معروف ترانہ ” تبدیلی آئی رے ” گا کر ووٹ مانگنے والا امیدوار ٹائیگر پٹیل بالآخر کامیاب ہوگیا۔ برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کیپاکستان کی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے گانے پر انوکھی انتخابی مہم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے انگلش میڈیا میں بھی زیربحث لایا گیا اور کامیابی کی خبریں نمایاں طور پر شائع کی گئیں ۔ اس ویڈیو میں بلیک برن میں آڈلی اور کوئینز پارک وارڈ کے لیے ٹوری امیدوار ٹائیگر پٹیل کو بچوں کے خالی پارک میں چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں کھیل کے میدانوں کی غیر معمولی صورتحال کو اجاگر کرت ہوئےٹوٹے ہوئے جھولے دکھائے جارہے ہیں۔ ویڈیو میں پاکستان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کامشہور گانا ’تبدیلی آئی رے‘ بھی سنا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں ایک اور قابلِ غور بات یہ ہے کہ اپنی انتخابی مہم میں امیدوار ٹائیگر پٹیل روایتی کرتا شلوار کے اوپر ایک کوٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین