• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نسیم ولی خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘خیال محمد

پشاور (وقائع نگار) صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنشاہ پشتو غزل خیال محمد نے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی شریک حیات اور عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی پارٹی اور پختون قوم کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحومہ نے سیاست کے میدان میں نہ صرف اپنی پارٹی بلکہ پختون قوم کی آواز کو دنیا تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
تازہ ترین