• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بھینس کالونی اسکریپ گودام میں لگی آگ تاحال نہ بجھائی جاسکی


کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں اسکریپ کے گودام میں لگی آگ 5 گھنٹے بعد بھی نہ بجھائی جاسکی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھینس کالونی اسکریپ گودام میں لگی آگ کو بجھانے میں 10 فائر ٹینڈرز مصروف عمل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھینس کالونی میں اسکریپ گودام کے قریب کیٹل فارم خالی کرالیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کیٹل فارم کے مالک اور مویشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ رینجرز اہلکار بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

قومی خبریں سے مزید